صوابی( نمائندہ جنگ ) موضع کڈی ضلع صوابی میں معمر شخص کو رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ جب کہ گدون گندف مہاجر کیمپ میں د و فریق کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک پچاس سالہ گل حیدر ولد امیر حید ر سکنہ منگل چائی گدون گذشتہ شام معمول کے مطابق مسجد زکریا خیل موضع کڈی آیا جہاں کھاناکھانے اور نماز عشاء پڑھنے کے بعد حجرہ میں سو گیا کہ نصف شب کے بعد نامعلوم ملزمان اسےحجرے کے قریب کھیتوں کی طرف لے گئے اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی۔مقتول کے ورثاء نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ تین یوم قبل علاج معالجے کے لئے گائوں سے صوابی آئے تھے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا اور زیدہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔