کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کی جانب سے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق کی قیادت میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے بلوچستان کے سیاسی ،قبائلی،قوم پرست رہنماؤں ،علمائے کرام ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجران کا اہم ”امن جرگہ “30اگست کوکوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوگا جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکرکی قیادت میں کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے ۔