محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیالکوٹ میں کارروائی کر تے ہوئے کالعدم تنظیم کا ایک کا رکن گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ملزم ابوبکر سیالکوٹ میں ممنوعہ لٹریچر،پمفلٹس اور کتابیں تقسیم کر رہا تھا،ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ گوجرانوالہ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔