گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ شہر اورنواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اورپوش علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی باہر نکالتے رہے جبکہ کئی گھنٹوں تک بارش جاری رہنے سے لوگوں کی مشکل میں اضافہ ہوگیا بارش کا پانی مین جی ٹی روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر جمع رہا اس دوران سڑک پر موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیاں پانی ، سلنسر میں داخل ہونے کی وجہ سے گاڑیاں بند ہو گئی گیپکو کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔