چمن بارڈر پر پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بند ہے۔
بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر باب دوستی آج آٹھویں روز بھی بندہے ، دوطرفہ تجارت ،نیٹو سپلائی ، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔
باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بے نتیجہ ثابت ہوئے۔
میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے افغان حکام کو 18 اگست کے واقعہ پر معافی اور معذرت مطالبہ کیاہے ۔
ادھر چمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے دوطرفہ تجارت کی بحالی کےلئے کلکٹر کسٹم سعید احمد جدون سے ملاقات کی ہے۔
وفد نے بتایا کہ روزانہ تاجروں اور حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہےجبکہ کلکٹرکا کہنا تھا کہ تجارت بحالی کےلئے وفاق کے ساتھ رابطے میں ہو۔