سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیراہتمام سکھر ایوانِ صنعت و تجارت میں صنعتی و تجارتی اداروں کیلئے فنی تعلیم یافتہ افرادی قوت کی دستیابی اور مختلف تجارتی اداروں میں اُن کے کارآمد ہونے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی نائب معاون شاہد عبدالسلام تھہیم ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی بچل شاہ ، اسٹیوٹا کے ڈائریکٹر عبدالحفیظ ابڑو اور دیگر ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی ۔