کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ کھیل و سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے صوبہ کے مختلف اضلاع میں جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کا موقع ملا ہے ۔ اس بات کا اظہار فوکل پرسن برائے کھیل ٹنڈو محمد خان سید محمد ندیم نے محکمہ کھیل کے تحت ٹنڈو محمد خان میں جاری اسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں گورنمنٹ بوائز کالج میں منعقدہ ٹیبل ٹینس بوائز ایونٹ کی افتتاحی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں فائنل میں ٹنڈو محمد خان سٹی کی ٹیم نے بوائز کالج کو باآسانی شکست دیدی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل کالج آفتاب احمد تھے۔