• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پر ہرقدم اٹھائینگے مگرمقصدحکومت گرانا نہیں، یوسف رضا گیلانی

ملتان( سٹاف رپورٹر )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر ہرقدم اٹھائینگے مگرمقصدحکومت گرانا نہیں،پیپلزپارٹی ایک نظریے کانام ہے،جن لیڈروں نے پارٹی چھوڑی  وہ صرف اپنے مفادکی خاطرسوچتے ہیں،بھٹو کی شہادت کے بعدمحترمہ بینظیر بھٹومیدان میں آئیں تو ان کے بہت سے انکلز  ساتھ چھوڑگئے تھے لیکن کارکن ساتھ رہے۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدراورسابق گورنرمخدوم احمدمحمود نے کہاکہ عمران خان قومی ہیرو ہیں مگراچھے سیاستدان نہیں۔پیپلزلیبربیورو‘انسانی حقوق ونگ‘کسان ونگ‘سٹڈی سرکل‘ اقلیتی ونگ کے جنوبی پنجاب کے کارکنوں کے کنونشن کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ پاکستان بنانےکیلئےلاکھوں قربانیاں دی گئیں آج جولوگ پاکستان کے حق میں نہیں،انہیں یہاں رہنے کابھی حق حاصل نہیں،جہاں تک الطاف حسین کاتعلق ہے تو ان کے خلاف معاملات عدالتوں میں ہیں قانون کے مطابق کارروائی ہو نی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ افغا  نستان  ہمارا ہمسایہ ملک  ہے،ہم سمجھتے ہیں کسی ملک کی سرزمین دوسرے کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں،انسانی حقوق کی پامالی پربلاول بھٹو نے ہرفورم پرآوازاٹھائی ہے ہم کشمیر میں ہو نیوالے مظالم کی مذمت کرتے ہیں پاکستان کوکشمیر میں ہو نے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرخارجہ پالیسی میں بہتری لانی چاہئے،بطور وزیراعظم منموہن سنگھ سے واضح طورپرکہاتھاکہ مسئلہ کشمیر ترجیحی بنیادوں پرحل ہونا چاہئے اور بھارت بلوچستان میں مداخلت بندکرے لیکن آج کے حالات میں کشمیراوربلوچستان پرحکومت کوپالیسی واضح کرنی چاہئے،پیپلزپارٹی پانامالیکس پراپنے موقف پرقائم ہے اورآئین کے مطابق چل رہے ہیں،ضرورت کے مطابق ہر قدم اٹھائیں گے لیکن ہمارا مقصدحکومت گرانا نہیں،جمہوریت بچاناہے۔طاہرالقادری اور عمران خان کے سڑکوں پر آنے کے بارے میں  انہوں نے کہاکہ یہ ہرپارٹی کاحق ہے لیکن پیپلزپارٹی بھی اپناکرداراداکرتی رہے گی۔ایک اور سوال پرانہوں نے کہاکہ جب آصف علی زرداری کی طبیعت ٹھیک ہوگی وہ پاکستان آجائیں گے۔قبل ازیں کارکنوں سے خطاب میں یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ کارکنوں کے مطالبے پرپارٹی کی تنظیم نوکی جارہی ہے جس میں کوئی سکائی لیب نہیں گرے گا،وہ زمانہ گزر گیا جب فیصلے مسلط کئے جاتے تھے،پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی کیلئے کارکن تیاریاں شروع کریں،گذشتہ 50سال میں کئی جماعتیں آئیں اور چلی گئیں پیپلز پارٹی واحدنظریاتی جماعت ہے جس کے کارکن مضبوط ہیں لیڈران پارٹی چھوڑجاتے ہیں لیکن کارکن نہیں چھوڑتے ہم نے جیلیں کاٹیں مگرپارٹی نہیں چھوڑی جب وزیراعظم کے عہدے سے ہٹایاجارہاتھا توکہاگیاکہ آئین کے خلاف دستخط کریں،روزیراعظم رہ جا ئیں مگرمیں نے انکارکیا کیونکہ ہم بھٹو اور بے نظیر کے شاگردہیں، آئین کااس لئے احترام کرتے ہیں کہ آئین سے ہی ادارے مضبوط ہو تے ہیں،کچھ لوگ مفادکی خاطر عمران خان سے ملے لیکن جلد وہ واپس آناچاہیں گے لیکن انہیں پیپلز پارٹی میں جگہ نہیں ملے گی،محترمہ بے نظیر بھٹوکوپاکستان آنے سے قبل بتایاگیاتھاکہ انہیں قتل کردیاجائیگامگروہ عوام کی خاطرپاکستان آئیں تب ملک میں ایمرجنسی نافذتھی میڈیاپرپابندی تھی مگرمحترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطرقربانی دی،بھٹو نے 1973کا آئین دیا میں نے بطور وزیراعظم اسے بحا ل کیا،آئین کے احترام میں ہم عدالتوں میں پیش ہوئے،اگرآئین نہ ہوتا توملک کویکجا رکھنا مشکل تھا،پیپلز پارٹی کوگرانے کی کوشش کی گئی لیکن ہم گرکرہی اٹھتے ہیں،پیپلز پارٹی آج بھی نظریاتی اورمضبوط جماعت ہے دہشتگردی کے خلاف جب میں نے فوجی  آپریشن کی بات کی تونوازشریف اورعمران خان نے مذاکرات کی بات کی ہمارے نزدیک اچھا اوربرا طالبان نہیں بلکہ دہشتگرد،دہشتگرد ہی ہیں۔قبل ازیں مخدوم احمد محمود نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی کوختم کرنے کیلئے مخالفین نے پوری طاقت کااستعمال کیا،بھٹوکوپھانسی اوربی بی کوشہیدکیاگیا،محترمہ بے نظیربھٹونے جوصعوبتیں برداشت کیں وہ قوم کے سامنے ہیں،میرے بچوں نے سیاست میں پیپلزپارٹی کاپلیٹ فارم ہی دیکھا ہے اوروہ اپنی زندگی پیپلزپارٹی میں ہی گزاریں گے،کارکنوں نے محنت ودیانت سے کام کیاتوپورے جنوبی پنجاب اورخاص طورپررحیم یارخان میں قومی اسمبلی کی6نشستوں پرپیپلز پارٹی ہی کامیاب ہو گی۔مخدوم احمدمحمودنے کہاکہ عمران خان قومی ہیروہیں لیکن اچھے سیاستدان نہیں،انہیں نہیں معلوم کہ جنوبی پنجاب کے عوام کس طرح زندگی بسرکررہے ہیں اسی طرح نوازشریف بھی کاروباری آدمی ہیں ان کابھی سیاست سے دورکاتعلق نہیں،بلاول بھٹو نوجوانوں کے قائدہیں ان کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزیدترقی کرے گی۔اس موقع پرعبد القادرشاہین نے ایک قرارداد پیش کی جس میں یوسف رضاگیلانی اورآصف علی زرداری کے خلاف مقدمات ختم کرنے کامطالبہ اوربلاول بھٹو کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیاگیااس موقع پرمخدوم مریدحسین قریشی،حیدرعباس گردیزی،شوکت بسرا،عبدالقادرشاہین،خواجہ رضوان عالم،سلیم الرحمن میئو،ملک بشیراحمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین