• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے وزیراعظم پھر زرداری، عمران و دیگر رہنمائوں کا احتساب کیا جائے، سراج الحق ، جماعت اسلامی کا ملتان میں مارچ

ملتان(سٹاف رپورٹر،پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامالیکس پر فوری طور پر کمیشن بنایا جائےسپریم کورٹ اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کیخلا ف از خود نوٹس لے، احتساب کا عمل وزیر اعطم سے شروع کیا جائے جس کے بعد زرداری، عمران خان اور دیگر کرپٹ لوگوں کا احتساب کیا جائے میں بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں۔ جماعت اسلامی یقیناَ اقتدار میں آئے گی ہم ملک سے کرپشن، بیروزگاری ختم کرینگے اور غریب کے بچوں کو مفت تعلیم دینگے۔ ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے چوک کچہری میں ’’ تکمیل پاکستان کشمیر مارچ ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، رکن قومی اسمبلی جمشید دستی، امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد، صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر، نائب اُمراء جماعت اسلامی پنجاب چودھری اصغر علی گجر،شیخ عثمان فاروق،رسل خان بابر، صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ،ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی نے بھی خطاب کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ  سراج الحق نے کہا کہ الطاف حسین کے بزرگوں نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہجرت کی لیکن ان بزرگوں کو یہ معلوم نہیں تھا کہ الطاف حسین پاکستان مردہ بار کا نعرہ لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب بڑے بڑے بنگلوں کا طواف نہ کریں کیونکہ ان کی جائیدادیں حرام کی کمائی سے بنی ہیں ہم یہ جائیدادیں غریبوں میں تقسیم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا استحصال کیا جارہا ہے یہاں تعلیمی ادارے ہیں لیکن اساتذہ نہیں ہیں ہسپتال ہیں تو ڈاکٹرز نہیں ہیں۔ آج بھی ہماری کئی مائیں بہنیں کئی کلومیٹر پیدل چل کر پانی لاتی ہیں ۔انہوں نے اعلان کیا کہ میں سینٹ میں جنوبی پنجاب کا کیس لڑوں گا اور یہاں کے محروم اور مجبور لوگوں کا ساتھ دوں گا ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملتان پولیس نے جماعت اسلامی کے کیمپ کو اُکھاڑا اور کہا کہ اگر ہمارے کارکنوں کو کچھ ہوا تو پھر رائیونڈ ہمارے قریب ہے ہم عوام کی طاقت سے اسے پاش پاش کردینگے۔ جنوبی پنجاب کے کسانوں کو ان کا حق دلائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان کو مالی دہشت گردوں سے خطرہ ہے جنہوں نے سیاست کو کاروبار بنایا ہے یہ کروڑوں خرچ کرکے اربوں کماتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں جو بل جمع کرایا ہے اس میں کرپشن کی سزا عمر قید رکھی گئی ہے۔
تازہ ترین