• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت کئی علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار،گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا

ملتان اسلام آباد  (سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ، این این آئی)ملتان سمیت مختلف علاقوں میں  بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا تفصیلات کے مطابق ملتان میں گزشتہ دو روز سے وقفہ وقفہ سے ہلکی بونداباندی سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیا ہے بلکہ درجہ حرارت کم ہونے سے حبس میں کافی کم آگئی ہے جس سے موسم کافی تک ٹھنڈا ہوگیا ہے حالیہ بارش سے کاشتہ فصل کپاس کے علاوہ دیگر تمام فصلوں دھان کماد سبزیات چارہ جات اور باغات کوکافی فائدہ پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے ملتان کے نشیبی علاقوں میں پہلے نکاسی آب کے مسائل ہیں اب بارش سے مزید نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیاہے  ڈیرہ غازی خان میں شدید گرمی اور حبس کے بعد اچانک بادلوں نے آسمان کو اپنی اوٹ میں لے لیا اور ہلکی بوندا باندی کاسلسلہ شروع ہو گیالیکن اس دوران تیز دھوپ نکل آئی مگر آسمان پر ایک جانب چھائے گہرے بادل کھل کر برسے جس سے شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔۔ بارش کے بعد شہریوں نے  موسم سے لطف اندوہونے کیلئےتفریحی پارکوں کی طرف رخ کر لیا اور شام ہوتے ہی پارکوں میں فیملیز کا رش بڑھ گیاجبکہ پکوڑوں اور سموسوں کی دکانوں پر بھی لوگوں کا کافی ہجوم نظر آیا علاوہ ازیں :    ڈیرہ بکھا کے نواحی علاقہ چک 33بی سی چک 32بی سی، چک 35بی سی اور لال سو ہانرا نیشنل پارک میں شدید بارش ہوئی۔  سیاحوں کی بڑی تعداد  لال سوہانرا نیشنل پارک کی طرف جانے لگی۔راجستھان سے بارش برسانے والا نیا سسٹم آج ہفتہ کو پاکستان میں داخل ہوگا۔ کراچی میں ہفتے اتوار کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشیں وقفے وقفے سے 3 سے 4 روز جاری رہیں گی
تازہ ترین