ملتان(آئی این پی)ملتان میں جیالوں کا کنونشن انتہائی منظم رہا جس پر یہ تبصرے کئے جاتے رہے کہ کیاپیپلزپارٹی میں تبدیلی آگئی ہے؟پیپلزلیبرونگ کے کنونشن میں یہ پہلا موقع تھا کہ کنونشن انتہائی منظم رہا اور کسی قسم کی ہڑبونگ نہیں مچی جس پرپیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمدمحمودنے سید یوسف رضا گیلانی سے کہاکہ ڈسپلن دیکھ کرمحسوس ہوتا ہے کہ تبدیلی آگئی ہے،یہ پارٹی کا اجلاس نہیں بلکہ کابینہ کااجلاس لگ رہا ہے۔سیدیوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود نے شاندار انتظامات پرخواجہ رضوان عالم اور ان کی ٹیم میں شامل راؤساجد،نعیم خان،آصف رسول اعوان،چوہدری یٰسین کو مبارکباددی جبکہ ایک قرارداد کے ذریعے بھی انتظامات کو سراہا گیا۔ ۔