گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع بھر میں نجی سکولوں کی محکمہ تعلیم کیساتھ رجسٹریشن کرانے کیلئے 15ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن مقررکردی ہےیہ فیصلہ ڈسٹرکٹ کمیٹی فارسکول رجسٹریشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین /ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ ڈی ایم او وقار خاں،ای ڈی او ایجوکیشن طاہرکاشف، پرائیویٹ سکولز اوروالدین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر 4 تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی۔