گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر اور سیشن جج حافظ آباد نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کیا اس موقع پر سیشن جج گوجرانوالہ حبیب اللہ عامر نے معمولی مقدمات میں بند 30اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ سیشن جج حافظ آباد نے 4اسیران کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔