راولپنڈی......شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کشیدگی پرتحریک انصاف کو شدید تشویش ہے، وزیراعظم 16 جنوری کوجدہ میں اوآئی سی اجلاس سے پہلے تمام جماعتوں کواعتماد میں لیں۔
راولپنڈی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم 34 ملکی اتحاد کے تناظرمیں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کی وضاحت کریں، ایران سعودی عرب تناؤ میںکہیں ملک میں فرقہ واریت نہ شروع ہوجائے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتصادی راہداری کے حق میں ہے، بھٹو کی تحریک زر اور زرداری کی نذر ہوگئی، مایوس اورلاچارقوم کوعمران خان کی قیادت میں منظم کررہے ہیں، 2018 میں راولپنڈی میں تحریک انصاف نے میدان نہ مارا توتاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔