گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بھادوں کی بارش ایک ہی شہر کے کئی محلے بارش سے ڈوب گئے جبکہ دوسرے علاقہ جات خشک رہ گئے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا بارشی علاقہ کی ٹھنڈی ہوا نے دوسرے محلوں کا موسم بھی خوشگوار بنا دیا موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے گھروں میں رنگ برنگے کھانے تیار ہوتے رہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اپنے اپنے اہلخانہ کے ساتھ پارکوں اور ہوٹلوں میں سیر سپاٹے اور کھانے کھا کر موسم سے انجوائے کرتے رہے۔