• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات ویگن سٹینڈ پر چھاپہ، شرابی سمیت 2افراد گرفتار

بھمبر (نمائندہ خصوصی )گجرات ویگن اسٹینڈ پر پولیس کا چھاپہ ، سالہا سال سے چلنے والے اڈے سے 4قماء باز اور ایک شرابی سمیت 2افراد گرفتار جبکہ 9لیٹرشراب ، دیسی 6 بوتل اور 2 ڈرم خمیر شراب ضبط ، بااثر اڈہ مالک کو بچانے کے لیے مافیا متحرک ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی ۔ عوامی مسائل کے حل اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے خلاف بھمبر پریس کلب کی مہم پر پولیس حرکت میں آگئی عوامی حلقوں کا خراج تحسین ۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ گجرات ویگن اسٹینڈ پر جوا ہورہا ہے اور شراب بھی موجود ہے انچارج تھانہ سٹی بھمبر مزرا شبیر احمد کی سربراہی میں، IHC محبوب اختر بٹ، IHC محمد شفیق ، عقیل اسلم، DFC بشارت حسین کے ہمراہ نے چھاپہ مار کر 4 افراد محمد الیاس ، نثار احمد ، عتیق احمد اور بابو محمد اشرف کو قمار بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 50 ہزار روپے رقم جو جوئے پر لگی ہوئی تھی کو ضبط کر لیا جبکہ اس موقع پر نائیک اصغر عرف اچھی کے دو ملازم بھی پولیس نے گرفتار کرلیے جس میں سے ایک نے شراب پی رکھی تھی گرفتار عامر اور فرمان نے بتایا کہ شراب اصغر عرف اچھی کی ہے جس کو وہ فروخت کرتے ہیں۔  یا درہے کہ مذکورہ اڈہ  پر سالہا سال سے شراب اور جوئے کا بازار گرم ہے عوامی حلقوں نے پولیس کاروائی کو سراہا ہے ،دوسر ی طرف پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر سرعام غل غپاڑہ کرتے دو افراد شاہد محمود ولد محمد بشیر سکنہ سیالکوٹ، محمد دانش ولد محمد اکرام سکنہ بھمبر کو رجانی پل کے قریب سے گرفتار کرلیا ان تینوں واقعات کی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلیں جبکہ قمار بازی کے ملزمان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین