کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کے ایچ اے میں سیکریٹری کی تبدیلی کو آئینی طریقہ سے کرنے کی ہدایت کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل کے ایچ اے کے بعض افراد نے موجودہ سیکریٹری فاروق خان سے زبردستی چارج لینے کی کوشش کی تھی جس پر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام کو روکنے کی ہدایت کی۔ نئے سکریٹری کے لئے سابق ہاکی اولمپئن وسیم فیروز مضبوط امیدوار ہیں۔ اس عہدے کے لئے سابق ہاکی اولمپئن کامران اشرف کا نام بھی لیا جارہا ہے، جن کو پی ایچ ایف کے ایک اہم عہدے دار کی آ شیر باد حاصل ہے۔