• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلایاجائے‘یاسرکھارا

فیصل آباد(خبر نگارخصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم شہرمحمدیاسراقبال کھارانے کہاہے کہ متحدہ کے قائدنے پاکستان کو گالی دیکربھارت سے وفاداری اورپاکستان سے غداری کا ثبوت دیاہے۔اب پاکستان سے سیاست اورجرم کو الگ کرنے کا وقت آگیاہے ۔یاسراقبال کھارانے مزیدکہاکہ متحدہ فاشسٹ تنظیم اورمافیابن چکی ہے ۔پاکستان کو گالی دینے والے اور ان کی حمایت کرنے والے ملک دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔الطاف حسین اورایم کیوایم کی قیادت پر غداری کا مقدمہ چلایاجائے ۔ایم کیو ایم کانام کراچی میں دہشت کی علامت بن چکاہے جس پر پابندی عائد کئے بنا پاکستانی معیشت کی شہ رگ کراچی میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایم کیوایم کی دہشت گردی کانشانہ بننے والے میڈیاہاؤسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتی ہے۔
تازہ ترین