پشاور(سٹاف رپورٹر) بلوچستان میں چمن بارڈر کی بندش کے باعث صوبہ خیبر پختونخوا کے راستہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مزید اضافہ کا امکان ہے، اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر کی ترجمان نے ’’ جنگ‘‘ کو بتایاکہ پاکستان بھر سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز ی سے جاری ہے تاہم بلوچستان میں چمن بارڈر کی کئی دنوں سے بندش کے باعث مہاجرین کی واپسی کا عمل بھی رک چکا ہے تاہم اس کے باوجود روزانہ ہزاروں خاندان چمن میں یو این ایچ سی آر کے دفتر میں رجسٹریشن کیلئے آتے ہیں تاہم فی الوقت وہاں رجسٹریشن کا عمل بند ہے، جس کے باعث پشاور کے راستہ وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے۔