ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر دھرنوں سے حکومتیں ختم ہو تیں تو اب تک پاکستان میں درجنوں حکومتیں آچکی ہوتیں انہوں نے کہا کہ اب دھرنا سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے اب وہی حکومت قائم رہے گی جو عوام کے مسائل حل کرے گی وہ ملتان سے جانیوالے ن لیگ کے وفد جس میں شیخ طارق رشید حاجی احسان الدین قریشی ، ملک انور علی ، چوہدری عبدالوحید ارائیں اور ملک تنویر سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے کی محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا اور بہت جلد ملتان آکر کارکنوں سے ملاقات کروں گا اس موقع پر شیخ طارق رشید نے ترقیاتی کاموں خاص طور پر واسا ایم ڈی اے ،پی ایچ اے میٹروبس کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ان حلقوں کی نشاندہی کی جہاں پر ترقیاتی کام مکمل نہیں کئے گئے اس موقع پر طارق رشید نے ن لیگ کے کارکنوں کے مسائل سے بھی آگاہ اور ان افسران کی لسٹیں بھی پیش کیں جوکام نہیں کرتے طارق رشید نے کہا ہے کہ آج بھی جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے اور ہمارے جیسے کارکنوں نے ہمیشہ ن لیگ کو اکثریت سے کامیاب کر ایا ہے اس موقع پر حمزہ شہبازشریف نے شیخ طارق رشید کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی آخر میں شیخ طارق رشید نے حمزہ شہباز کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی میئر کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے۔