راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 9افرادزخمی ہوگئے۔تھانہ سٹی کووکی شاہ نے بتایاکہ میں اورمیرے بیٹے شعیب خان ،زکریاخان اورطاہرخان چل پھرکرتولیے فروخت کرتے ہیں، نامعلوم تولیہ فروش تیس ،پینتیس افرادکے ہمراہ آگیا اورچاقواورڈنڈوں سے میرے بیٹے پرحملہ کردیا میرے بیٹوں زکریاخان اورطاہرشاہ نے اپنے بھائی کوچھڑانے کی کوشش کی توانہوں نے انہیں بھی چاقواورڈنڈوں سے انہیں بھی زخمی کردیاملزموں مین عمرزادہ ،نواب زادہ صاحب زادہ وغیرہ شامل تھے۔تھانہ کینٹ کو ظہور علی خان نے بتایا کہ میں وسعید الرحمن ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے کہ3 نامعلوم مسلح افراد نے ہم پرفائرنگ کی جس سے میں شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو جمیل اختر سکنہ مکرم ٹائون نے بتایاکہ بلال احمدنے مجھے اور میری بیوی کو مارا پیٹا ۔تھانہ سول لائن کو ارشد محمودنے بتایا کہ میں و میرا بھائی دوکان پر موجود تھا کہ میاں گروپ کے2بندے آئے اور ساتھ میں پندرہ ،بیس نامعلوم افراد کو لائے جنہوں نے میری دکان کا نقصان کیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو عبدالرحمن نے بتایا کہ میں اپنی گاڑی میں جارہاتھا کہ منیر احمد،خرم معہ چار،پانچ نامعلوم افرادنے میرا راستہ روکااور سنگین نتایج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ صدرواہ کو سید اکثر علی نے بتایا کہ میں معہ میرا دوست زبیر ورزش کیلئے جارہے تھے کہ ہارون نے مجھے مارا پیٹا اور زخمی کر دیا۔تھانہ صدربیرونی کوسمیرہ نے بتایا کہ میرے شوہر آصف محمود نے مجھے مارا پیٹا پسٹل کے بٹ مارے میرے سرکے بال کاٹ دئیے مجھے لاتوں مکوں سے مارا پیٹا اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں ۔تھانہ مندرہ کو فدا حسین نے بتایا کہ میں اپنے سالے کے گھر وسلہ بنگیال گیا میں اور میرا سالہ شاہد محمود ابھی گھر کے پاس ہی پہنچے تھے کہ ارسل محمود، ارشد محمود ، طارق محمود معہ ایک نامعلوم شخص مسلح کلہاڑی و ڈنڈے آگئے اور میرے سالے شاہد محمود کو کلہاڑی کے وار کر کے اور ڈنڈے لاتوں مکوں سے مارا پیٹا جس سے میرا سالا شاہد محمود زخمی ہوگیا۔