• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، با اثر شخص کی زیادتیوں کیخلاف خاتون کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر کے علاقے بڑی پٹنی کی رہائشی خاتون مسمات سبھائی نے اپنی دس سالہ بیٹی مرک کے ہمراہ با اثر شخص کی زیادتیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سکھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ دو ماہ قبل ان کے گاؤں کے با اثر شخص نے مبینہ طور پر جرگہ کر کے اس کے شوہر پر سیاہ کاری کا الزام لگا کر دو لاکھ روپے اور رشتہ دینے کا جرمانہ عائد کیا۔ شوہر کے انکار کے بعد با اثر شخص کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے۔ اس نے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین