• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کی 19نئی سڑکوں کی تعمیرکی منظوری دیدی گئی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب   شہباز شریف کی جانب سے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں سیالکوٹ روڈ ز کی 19نئی اسکیموں کے لئے مجموعی طور پر5ارب26کروڑ 6لاکھ47 ہزارروپے کی منظوری دے دی گئی ہے جن میں سے حاجی پورہ چوک تا انور خواجہ چوک سڑک کو دونوں اطراف ٹف ٹائیلز لگانے اور اسٹریٹس لائٹس کی فراہمی پر 2کروڑ 78لاکھ80ہزارروپے ، تعمیر روڈ پنوانہ براستہ لوڑھکی تا کوٹلی حاجی پور بھرمانہ پر 4کروڑ 18لاکھ روپے ، ڈسکہ سمبڑیال دورویہ روڈ کی تعمیر پر 1ارب 36کروڑ80لاکھ روپے ، سوکن ونڈ تا گھٹیالیاں براستہ قلعہ کالر والہ روڈ کی تعمیر پر2کروڑ84لاکھ57ہزار روپے ، موترہ بڈیانہ چونڈہ شکر گڑھ روڈ کی توسیع و امپروومنٹ پر 14کروڑ30لاکھ روپے ، کوٹلی مومن براستہ فتح پور روڈ کی تعمیر پر 2کروڑ 86لاکھ 67ہزارروپے ، وریو گھوئنیکی روڈ کی توسیع پر 10کروڑ99لاکھ روپے ، تعمیر میٹل روڈ وڈیالہ سندھواں تاگورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول وڈیانوالہ سندھواں کی تعمیر پر20لاکھ روپے ، تعمیر روڈ اڈہ بیگوالہ ، ریلوے اسٹیشن تا کوٹلی جوئیاں براستہ نواں پنڈ تا ملکھانوالہ فیزiکی تعمیر پر 4کروڑ56لاکھ 70ہزار روپے ، تعمیر روڈ کوٹ مرتھ تا موضع کوٹ محمد حسین کی تعمیر پر2کروڑ96ہزار73ہزار روپے ، وارسالکے اڈہ تا بدوکے چیمہ براستہ پرانکے تا گڈیالہ شرقی روڈ کی تعمیر پر5کروڑ19لاکھ روپے ، اڈہ بیگووالہ تا  ڈودوال شریف سڑک کی تعمیر 2کروڑ69لاکھ روپے، چک چودا تا بھوپالوالہ 2کروڑ80لاکھ روپے ، گوجرانوالہ پسرور روڈ کی توسیع و تعمیر کیلئے 1ارب22کروڑ8لاکھ80ہزار روپے ، دریائے توی پر سید پور پٹن کے مقام پر پل کی تعمیر پرپر41کروڑ45لاکھ روپے ، فراز شہید ایم پی پوسٹ تا پلی توپ خانہ روڈ کی تعمیر پر 17کروڑ71لاکھ روپے ، تعمیر روڈ بڈیانہ تاجودالہ پر 17کروڑ24لاکھ روپے ، کلوا تا خانانوالی روڈ کی تعمیر پر6کروڑ45لاکھ روپے اورچونڈہ ، براستہ چوبارہ ، سبز پیر چاروا روڈ کی تعمیر پر 28کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ نے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں بتائی۔
تازہ ترین