ساہی وال /سرگودھا (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ساہی وال کے رہنماسید بختیار حسین نے کہا کہ 27 اگست کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا سرگودھا آمد پر ہزاروں کارکنوں نے جس طرح فقید المثال استقبال کیا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ سرگودھا پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی قیادت کی مشاورت کے بعدضلع بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی بہت جلدمکمل کر لی جائے گی ۔