• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی او آرزکمیٹی اپنی موت آپ مر گئی، شاہ محمود قریشی

Tros Issue Is Dead Issue Shah Mehmood Qureshi
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث ٹی او آر کمیٹی اپنی موت آپ مر گئی، ٹی او آرز مردہ گھوڑا ہے، اب ا س کی ضرورت نہیں رہی۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کا آغاز وزیراعظم اور ان کے خاندان سے ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی سپریم کورٹ نہیں جائے گی، پی ٹی آئی کی پٹیشن کی حامی ہے۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آر کا مسودہ تیار کیا، پی ٹی آئی اس کی تائید کرتی ہے، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ ٹی او آرز کمیٹی مردہ گھوڑا ہے، اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔

پاناما لیکس کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد لانے کی ہدایت دے دی ہے، پیپلز پارٹی سے درخواست ہے کہ یہ قرارداد سینیٹ اور سندھ اسمبلی میں بھی پیش کی جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 3 ستمبر کے مارچ میں شرکت کی درخواست کی ہے،اعتزاز احسن نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی، پاناما لیکس کے حوالے سے سب کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ کار وزیراعظم یا ان کی ٹیم خود بنائے ایسا ممکن نہیں، پارلیمنٹ میں ایک یا دو روز میں پاناما لیکس کی تحقیقات کا بل پیش کردیں گے، پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں نہیں جائے گی، تحریک انصاف کی دائر پٹیشن کی حمایت کرتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے پاکستان کے خلاف جو بات کی اس پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانا چاہتے ہیں، وسیم اختر کراچی کے میئر ہیں کراچی کے میئر ہی رہیں گے۔
تازہ ترین