حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے کھیلوں کے مقابلے ضروری ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نیو ھالا کی پرنسپل پروفیسر نگہت سیما شاہ نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول میں منعقدہ گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں پرنسپل پروفیسر نگہت سیما شاہ، عقیل احمد نے کامیاب کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافی دی۔