• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اساتذہ کے تبادلوں کاحکم آئندہ چندروز بعد متوقع

ملتان( سٹاف ر پورٹر) محکمہ تعلیم سکولزضلع ملتان میں درخواستیں دینے والے اساتذہ کے تبادلوں کے آرڈرزآئندہ چندروز بعد متوقع ہیں ۔ پنجاب حکومت نے 2سال بعد اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹائی اور تبادلہ پالیسی جاری کرکے اساتذہ سے اس سلسلے میں درخواستیں مانگیں اور ان کی سکروٹنی کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ  تبادلوں کے احکامات 30 اگست کو جاری کئے جانے تھے لیکن تاحال پراسیس مکمل نہیں ہو سکا‘معلوم ہوا ہے کہ 147اساتذہ اپنے کاغذات ہی مکمل نہیں کر سکے جس کے بعد ان کے تبادلوں کا عمل رکا ہوا ہے ‘ حکام کے مطابق اگر مذکورہ اساتذہ اپنے کاغذات جلد مکمل نہ کر سکے تو ان کے تبادلے نہیں ہو پائیں گے ‘ دریں اثنا گزشتہ روز تبادلوں کے لئے  پی ایس ٹی اساتذہ کی غیر حتمی لسٹ ای ڈی او ایجوکیشن آفس میں آویزاں کر دی گئی‘دیگر اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس لسٹ پر اعتراض ہے تو وہ فوری جمع کرائیں‘ بعد میں کوئی اعتراض قبول نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین