شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ضلع شیخوپورہ میں گھر گھرجا کر ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے لئے 371ویری فائنگ آفیسرز مقرر کئے گئے تھے اس مرحلہ کے دوران فوت شدہ افراد کے نام ووٹرز لسٹوں سے خارج کر دیئے گئے ہیں اور 18 سال کی عمر کو پہنچ جانے والے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہولڈرز افراد کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔