لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری میں نہ مانوں کی سیاست کرتے ہیں ، ڈر ہے کہ عمران خان لاہور آئیں تو لاہوریے کوئی گڑ بڑ نہ کر دیں۔ انھوں نے کہا کہ اووربلنگ پر 3میٹر ریڈر اور تین میٹر انسپکٹر ز کو معطل کردیا ہے ۔ اووربلنگ میں ملوث افسران کے کیس نیب کو بھجوا دیے ہیں ، اووربلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ اپوزیشن دھرنوں اور احتجاج کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے۔