صوابی(نمائندہ جنگ)آل ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع صوابی کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت عبدالطیف خان صدر اے ٹی اے صوابی ڈی ای او آفس شاہ منصور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے ارکان کے ساتھ ساتھ صوبائی سینئر نائب صدر اے ٹی اے فیاض خان نے بھی شرکت کی اجلاس میں ضلعی اور تحصیل تنظیموں کو فعال کر نے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے جب کہ ان فیصلوں پر عملدر آمد کے لئے چاروں تحصیلوں کی سطح پر اجلاسوں کا شیڈول بھی بنایا گیا جس میں ضلعی صدر عبدالطیف خان بمعہ ضلعی کابینہ شرکت کرینگے ۔اس سلسلے میں تحصیل صوابی کا اجلاس تیرہ اگست ڈی ای او آفس ، رزڑ کا سولہ اگست جی پی ایس شیخ جانہ ، لاہور کاآٹھارہ اگست جی پی ایس نمبر4جلسئی اور ٹوپی کا بائیس اگست جی پی ایس ٹوپی میں منعقد ہو گا ۔