کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام پہلا شہید پروفیسردودارشید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ‘ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ضلع کیچ کی سولہ ٹیموں کے کھلاڑیوں، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران سینئر کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کھلاڑیوں سے اپنے مختصر خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت شروع دن سے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں،تفریحی اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کردار ادا کرتی آرہیہے علم وتحقیق کے میدان میں ترقی کے لئے ایک صحت مند جسم اور ذہن کا ہونا ضروری ہے اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کئے بغیر صحت مندجسم اورذہن کا مالک ہونا ممکن نہیں یونیورسٹی آف تربت باقاعدگی کے ساتھ مختلف کھیلوں کا اہتمام کرتی ہے تاکہ طلباء اور علاقے کے لوگوں کو تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے،ٹورنامنٹ کے انعقاد کو ممکن بنانے کے سلسلے میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس،منتظمین و دیگر کی کاوشوں اور ضلع کیچ کے سینئر کھلاڑیوں کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے شہیددودا رشید کو ان کی تعلیمی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر تربت یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات تنویر احمد ،ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز اعجاز احمدبلوچ،ڈائریکٹرسپورٹس مظہرعلی گچکی اور سی ایس او چاکرحیدر بھی ان کے کے ہمراہ تھے،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ینگ راج سنگانی سر اور گلشن آباد تربت کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیاجو ینگ راج سنگانی سر نے ایک گول سے جیت لیا دوسرے میچ میں گولڈیوتھ سنگانی سر کی ٹیم نے شہید عمران چاہ سر کی ٹیم کو پینلٹی ککس کے ذریعے تین گول سے ہرا دیا، میچ کے مہمان خاص تربت یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار گنگزار بلوچ تھے۔