• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، شاہ محمود قریشی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  وزیراعظم جمہوریت کے لئے خطرہ ہیں پانامہ لیکس پر ساری اپوزیشن متحد ہے  تحریک احتساب کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی،پوری قوم لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکی ہے تحریک احتساب جلسہ میں ملتان سے بھی کارکنوں کے قافلے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر بھٹہ کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما ملک فہد جہانگیر بھٹہ سے کی گئی ملاقات اور بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہو ئے کیا  ، اس موقع پر رانا عبد الجبار بھی ہمرا ہ تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پانامہ لیکس سے بچنے کے لئے جس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں پوری قوم جان چکی ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آکر عوام سے کئے گئے وعدوں کو بھلادیا اور لوٹ مار میں لگ گئے اخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علامہ اقتدار نقوی کے بھائی اور نانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی، بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کے چچا کے انتقال پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ نے بھی علامہ اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
تازہ ترین