• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا رڈیالوجی خوردبردکیس کی تحقیقات مکمل ،رپورٹ تاحال لاہور نہیں بھجوائی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ فارمیسی خوردبرد کیس کے بعد پرچیز اور سیل کے نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، جس کے لئے انتظامیہ کے  مطابق مختلف تجاویز پر غور کیاجارہا ہے اور جلد ہی نیا نظام وضع کرلیا جائے گا ، دریں اثناء فارمیسی خورد برد معاملہ کی تحقیقات مکمل ہونے کے باوجود تاحال لاہور نہیں بھجوائی گئیں ،ذرائع کے مطابق اس میں ملوث دو ڈسپنسروں نے اپنے بیانات میں سابق انتظامی افسر پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں ،واضح رہے کہ اس کیس میں چار ملزمان ملوث بتائے جاتے ہیں جن کی ضمانتوں کی درخواست کی سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔
تازہ ترین