گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پولیس نے اے سی صدر نورش صباح کو فون پر دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والے کو گرفتار کرلیا،کھوڑی شیخوپورہ کا اشرف نامی ملزم خود کو کسان اتحاد کا چیئرمین ظاہر کرکے کئی ماہ سے اے سی صدر نورش صباح کو فون پر دھمکیاں دینے اوربلیک میل کرنے میں مصروف تھا۔ ،ملزم اشرف نے بتایا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہ کی ہے بس میڈم کی کارکردگی کی تعریف کی تھی۔ اگر انہیں میرا کوئی لفظ برا لگا ہے تو میں معافی مانگنے کیلئے تیار ہوں ۔