گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سنی تحریک کے زیر اہتمام حیدری چوک ریس کورس روڈ تک ʼʼکشمیر بنے گاپاکستان ʼʼریلی نکالی گئی ۔شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے سٹی رہنما حافظ محمد نویدکمبوہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پربھارت افواج کا تسلط ہمیشہ کیلئے ختم ہونے والا ہے۔ اس موقع پر علامہ تنویر احمد فاروقی ،علامہ سخاوت علی کیلانی،علامہ محمدمحسن رضا ،مولانا رمضان کشفی،مولانا اصغرعلی شاہ ،مولانا شبیر احمد صدیقی،مولانا محمدافضل،حافظ محمدطاہر،محمدشہزاد مجددی و دیگرنے کہاکہ جنرل راحیل شریف نے مودی اور راءکو منہ توڑ جواب دیکر 19 کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے۔