• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین والی بال، ناقابل شکست واپڈا کی ٹائٹل کی جانب پیش قدمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا، سندھ، پنجاب اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیموں نے 12ویں قومی خواتین والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے، ہفتے کو ہونیوالے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ صوبہ پنجاب سے ڈھائی بجے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان سندھ کا سامنا ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیم سے ہوگا۔ جمعہ کے روز چیمپئن شپ کا لیگ مرحلہ ختم ہوگیا، گروپ ( اے ) سے واپڈا نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ دو کامیابیوں کیساتھ دوسرے نمبر پررہا، گروپ (بی) سے ایچ ای سی نے تین میچز جیت کر پہلی اور پنجاب نے دو میچز میں فتح حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جمعہ کو واپڈ نے سندھ کو2-0سے، ایچ ای سی نے آرمی کی ٹیم کو2-0سے، واپڈا نےآزاد جموں و کشمیر کو2-0سے ،پاکستان آرمی نے بلوچستان کو2-0 سے، سندھ نے کے پی کے0-2 سے کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ چھٹے میچ میں ایچ ای سی نے پنجاب کو باآسانی شکست دے کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ 
تازہ ترین