• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے مثبت سوچ اور خود پر اعتماد بہت ضروری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے مثبت سوچ اور خود پر اعتماد بہت ضروری ہے‘ پالیسیوں میں تسلسل اور سیاسی استحکام کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔ وہ گزشتہ روز پلاننگ کمیشن اور ایچ ای سی کے اشتراک سے وژن 2025کے موضوع پر چار روزہ تقریری مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد تقریری مقابلہ ہے جس کا انعقاد حکومتی سطح پر ہورہا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کی شمولیت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ منفی سوچ والے افراد ترقی نہیں کر سکتے ترقی کے لئے مثبت سوچ اور خود پر اعتماد بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو اگلے دس برس میں دنیا کی پہلی 25مستحکم معیشتوں میں شامل کرنے کے لئے ہمیں اپنے اہداف پر توجہ دینا ہوگی۔ 2025کا پاکستان آج کے نوجوانوں پر براہ راست اثرانداز ہوگا۔
تازہ ترین