• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکتی کپور نے منفی اور مزاحیہ اداکاری سے شہرت پائی

Shakti Kapoor Gets Popular By Negative And Comedy
بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار شکتی کپورآج 58برس کے ہوگئے۔انہوں نے جو بھی کردار بھی ادا کیا وہ فلم بینوں کے لئے یادگار بن گیا،وہ انڈسٹری میں منفی اور مزاحیہ کردار ادا کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔

3ستمبر1958کو دہلی میں پیدا ہونے والے شکتی کپور کا نام سنیل سکندر لال کپور ہے، آنجہانی اداکار سنیل دت نے انہیں شکتی کپور کا نام دیا اور اپنی فلم’راکی ‘ میں متعارف بھی کرایا ،ابتدائی دور میں انھوں نے چھوٹے کردار ادا کیے-

سن اسی ، اکیاسی میں انھیں فلم انڈسٹری میں شہرت ملی،اسی سال ان کی فلم’’ راکی‘‘ اور’’ قربانی‘‘ نے زبردست کا میابی حاصل کی۔ یہ ان کے فلمی سفر کی بلاک بسٹر فلمیں تھیں، ان دونوں فلموں میں ان کے کردار منفی تھے۔

سن 1983میں شکتی کی2 فلموں ہمت والا، اور ہیروبھی بلاک بسٹر ثابت ہوئیں،ان فلموں میں انھیں فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جبکہ ان کی فلم’’ راجہ بابو‘‘ کو بھی فلم فئیر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

شکتی کپور نے کرائم ماسٹر،انداز اپنا اپنا، چال باز، بول رادھا بول، پرساد، باپ نمبری بیٹا دس نمبری، تحفہ میں کامیڈی رول کیے۔

شکتی کپور نے معروف اداکار قادر خان کے ساتھ سب سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔2000 ءمیں انہوں نے پریا درشن کی فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں ہنگامہ، ہل چل،چھپ چھپ کے، مالا مال ویکلی ہیں ۔

2011میں انھوں نے ٹیلی ویژن کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس سیزن5میں حصہ لیااوراب ان کی بیٹی شردھا کپور بھی بالی وڈ انڈسٹری میں کام کررہی ہیں اور اپنے والد کی طرح کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین