ملتان میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خطاب کے دوران اسٹیج گرگیا، یوسف رضاگیلانی کوساتھ کھڑے لوگوں نے پکڑکربچالیا۔
ملتان کے مقامی ہوٹل میں پیپلزلائرزفورم کے وکلا کا کنونشن جاری تھا، یوسف رضا گیلانی خطاب کے لیے آئے تو ساتھ لوگوں کا ہجوم اُمڈ آیا، ابھی تقریر شروع ہی کی تھی کہ اسٹیج دھڑام سے نچے آگرا۔
یوسف رضاگیلانی کوپیچھےکھڑےلوگوں نے تھام کرگرنےسےبچالیا،انتظامیہ نے ڈائس کو متاثرہ مقام سے ہٹاکر یوسف رضا گیلانی کے خطاب کی راہ ہموار کی تو سابق وزیراعظم نے شاباشی دے دی۔