لاہور کی طرح راولپنڈی میں بھی احتجاجی ریلی نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے ،لاہور میں پی ٹی آئی کی احتساب ریلی عوام کیلئے عذاب بنی تو راولپنڈی میں پاکستان عوام تحریک کی قصاص ریلی نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی ۔
عوامی تحریک کی ریلی کی وجہ سے مری روڈ کی بندش نے عوام کو خوب تڑپایا، عام لوگوں کے ساتھ ایمبولینسوں کو بھی راستے نہ ملے ۔
متبادل سڑکوں اور راستوں پر بھی شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے گزرنا پڑا،قصاص ریلی کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس کا روٹ بھی فیض آباد تک محدود رہا ۔