سکھر (بیورو رپورٹ)پیپلزپارٹی کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس سکھر سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ، صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو ، رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ، رکن صوبائی اسمبلی سید اویس قادر شاہ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ، جنرل سیکریٹری، انفارمیشن سیکریٹری، سکھر ڈویژن اور ضلع کے عہدیداران کے نام طلب کئے گئے۔ صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ حتمی ناموں کا اعلان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے، ہمارے پاس جو نام آئے ہیں ان کا پیپلزپارٹی کی الیکشن کمیٹی کے کنوینر نثار کھوڑو نے اعلان کیا۔ جس میں صوبائی صدر کے لئے سید قائم علی شاہ، سید خورشید احمد شاہ، مولا بخش چانڈیو، نثار احمد کھوڑو، سیدہ نفیسہ شاہ، صوبائی جنرل سیکریٹری کے لئے سعید غنی، راشد ربانی، لعل بخش بھٹو، مولا بخش چانڈیو، سیدہ نفیسہ شاہ، صوبائی انفارمیشن سیکریٹری کے لئے نعمان اسلام شیخ، مولا بخش چانڈیو، سیدہ نفیسہ شاہ، سکھر ڈویژن کے صدر کے لئے اویس قادر شاہ، ڈاکٹر مہرین بھٹو، جاوید شاہ جیلانی، جام اکرام اللہ خان دھاریجو، حاجی انور خان مہر، جنرل سیکریٹری کے لئے نذر محمد گاھو، حاجی انور خان مہر، ڈاکٹر مہرین بھٹو، انفارمیشن سیکریٹری کے لئے عبدالسمیع قاضی، نصیر شاہ، رائے ناز بوزدار، میاں عبدالقوی، عبدالقادر شیخ، لیاقت خالدی، ضلع سکھر کے لئے حاجی انور خان مہر، ڈاکٹر آفتاب سومرو، سید کمیل حیدر شاہ، سید جاوید شاہ جیلانی، سید اویس قادر شاہ، ضلعی جنرل سیکریٹری کے لئے سید اویس قادر شاہ، رائے ناز بوزدار، شاہنواز مہر ،لیاقت خالدی کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔