ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان کے جنرل سیکرٹری رانا بابر نسیم آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مری میں منعقدہ چار روزہ سیمینار میں شرکت کر نے کے بعد واپس ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے ان کی ڈیرہ واپسی پر تمام عہدیداران و ڈیرہ کے اخبار فروشوں نے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر نے پر بھر پور انداز میں استقبال کیا استقبال کر نے والوں میں سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین ،چیئر مین راشد منیر ،صدر واجد علی جسکانی ،عبد الغفور ،ملک غلام حسن ،رانا ہمایوں نسیم ،الٰہی بخش ،فیصل جبار ،نزاکت قریشی ،محمد نواز و دیگر اخبار فروش موقع پر موجود تھے اس موقع پر اخبار فروش یونین کا ایک اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری رانا بابر نسیم منعقد ہوا اجلاس میں تمام عہدیداران نے نو منتخب کابینہ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن سرپرست اعلیٰ حاجی اقبال نون ،صدر سید افضال شاہ ،تاحیات جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی ،چیئر مین چوہدری نذیر ،نائب صدر امیر احمد بلوچ ،جوائنٹ سیکرٹری آف پنجاب سہیل پاشا اور معاون خصوصی شیخ عمر دین کو مبارکباد پیش کی ۔بعد ازاں صدر افضال شاہ اور جنرل سیکرٹری ٹکا خان عباسی کی صحت کے لئے دعا کرائی گئی ۔