گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ کا سخت نوٹس لینے پر 20بااثر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے فوری طور پرچارج چھوڑ دیئے جبکہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہو کر کورس کرنے والے نئے اے ای اوز نے چارج سنبھال کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینا شروع کر دی ہے ،گزشتہ روز ڈی سی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری چارج چھوڑنے اور نئے اے ای اوز کو چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے تھے۔