سرگودھا (نامہ نگار) محکمہ ریلوے نے آئندہ ٹائم ٹیبل میں سرگودھا سے کراچی جانیوالی ملت ایکسپریس میں دو بوگیوں کے اضافے کی سمری تیار کی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دونوں بوگیاں سرگودھا سے ملت ایکسپریس کیساتھ کراچی کیلئے منسلک کی جائینگی اس میں سرگودھا اور خوشاب کے مسافروں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائیگا۔