پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نوازشریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ حلقہ 55 اور56 میں مقابلہ کرلیں۔ شیخ رشیدکاکہناتھاکہ وہ طلوع ہورہےہیں اور نوازشریف غروب ہورہے ہیں۔
شیخ رشیدنےیہ چیلنج ریلی سےخطاب میں کیا۔ شیخ رشید کا کہناتھاکہ وہ بزدل یاچورسیاستدان نہیں، انہوں نے نوازشریف کو بزدل قراردیا۔
شیخ رشید کاکہناتھاکہ ملک میں لوٹ مار ہورہی ہے۔ عوام کو ملک بچانے کے لیے خود نکلنا ہوگا۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں چند صاف دانےہیں انھیں ساتھ رکھناچاہیے۔