• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری تحریک کے 3مرحلے ہیں، آج پہلا راؤنڈ مکمل ہوا، طاہر القادری

Qadri Says Out Movement Is Of 3 Round Today 1st Round Is Complete
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے پنڈی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک کے3مرحلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے ۔دو مرحلے ابھی باقی ہیں اسلام آباد جانا ہے یا جاتی امراء اور کارکنوں سے ہاتھ اٹھوا کر رائے پوچھی۔

تحریک کا کائی انویسٹر نہیں نہ یہاں نہ وہاں، صرف کارکن ہیں، نواز شریف اور شہا ز شریف سن لیں قصاص کے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔

وہ کہتے ہیں کے قصا ص لیں گے،سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نوازشریف صاحب، آپ کو قصاص دینا ہوگا۔راحیل شریف آپ چلے گئے تو انصاف کون دے گااور اگر انصاف نہ ملا تو سوچیں اللہ کے حضور کیا جواب دیں گے ۔

طاہر القادری کہتے ہیں کہ کارکنوں کا ووٹ 100فیصد رائےونڈ جانے کے حق میں آیا ہے،اسلام آباد اور جاتی امراء جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اگلے دو مرحلے باقی ہیں، جب چاہیں گے اعلان کردیں گے،مگر خا نہ جنگی نہیں چاہتے۔
تازہ ترین