گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں قیدیوں سے ملاقات کرنے اور دیگر آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم لگا دیا گیا تاکہ کسی بھی وقت جیل میں آنے جانے والے ہر شخص کی کمپیوٹر کے ذریعے تصویر اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انگوٹھا لگوا کر چیکنگ کی جا سکے نئے سسٹم سے جرائم کا بالکل خاتمہ ہو کر رہ جائے گا، یہ بات سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کامران انجم نے گفتگو کے دوران بتائی انہوں نے بتایا کہ جیل میں 34سو کے قریب قیدی ہیں ۔