سرگودھا (نمائندہ جنگ) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں کی خراب گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے مختلف محکموں میں ایک کھرب سے زائد مالیت کی گاڑیاں اور مشینریاں پڑی خراب ہوچکی ہیںجنہیںنیلام کرنے کیلئے تمام محکموں سے گاڑیوں اور مشینری کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔