سرگودھا(نمائندہ۰ جنگ) جماعت اسلامی پنجاب نے ضلع سرگودھا کو دوحصوں میں تقسیم کر کےناظم قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔شمالی سرگودھاپروفیسر عرفان احمد اور جنوبی سرگودھاکیلئے ڈاکٹر مبشر احمد نے امرأ کا حلف اٹھا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔جنوبی سرگودھا میں کوٹ مومن،بھلوال،بھیرہ اور شاہ پور تحصیلیں جبکہ شمالی سرگودھامیں ساہی وال،سلانوالی اور سرگودھا کی تحصیلیں شامل ہونگی۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے پروفیسر عرفان احمد اور ڈاکٹر مبشر احمد کے عارضی امرأ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں مذکورہ امرأ نے حلف اٹھاکرکام شروع کر دیا ہے۔