سرگودھا (نمائندہ جنگ)آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نےکہا ہے کہ سرگودھا ڈرائی پورٹ کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ارکان اسمبلی اپنا کردار ادا کریں۔ اس سے شہرکی معاشی سرگرمیوں کو وسعت ملنے کیساتھ ساتھ سرگودھا سے مختلف اقسام کی اشیاء درآمد اور برآمد کرنے میں آسانی ہوگی۔ صنعتکاروں اور تاجروں کوبھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا ۔